Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مسائل کو حل کرنے کے یقینی اقدامات کئے جائیں، گورنر سندھ

Now Reading:

عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مسائل کو حل کرنے کے یقینی اقدامات کئے جائیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مسائل کو حل کرنے کے یقینی اقدامات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کی صورت حال پر جائزہ لیا گیا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں اور انتھک کوششوں کی وجہ سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔ امید کی اس کرن نے پاکستان کو اقوام عالم میں اپنا بہتر مقام بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مسائل کو حل کرنے کے یقینی اقدامات کئے جائیں جبکہ عوام کی فلاح و بہبود ، صوبے میں سیاسی اور ریاستی اداروں کی مضبوطی اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور اسکیموں، منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اسلم خان ، فہیم خان ، عطا اللہ خان ، سیف الرحمن ، کیپٹن جمیل ، عالمگیر خان اور عبدالشکور شاد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر