Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوکری چھوڑ کر بریانی کا کاروبار شروع کرنے والے دو جوڑوں کی کہانی

Now Reading:

نوکری چھوڑ کر بریانی کا کاروبار شروع کرنے والے دو جوڑوں کی کہانی

کورونا کی وجہ سے  دنیا بھر میں صرف انسانی جان کا  نقصان نہیں ہوا ہے بلکہ پوری دنیا ایک بڑے معاشی بحران سے بھی دو چار ہے۔

کورونا  وباء کے دوران ناجانے کتنے ہی افراد بےروزگار بھی ہوئے اور ہار مان لی لیکن بہت سے لوگوں نے ان سب مشکلات میں بھی حالات کا سامنا کیا اور کامیاب رہے۔

ایسی ہی ایک کہانی کے کردار کے  متعلق ہم آپ کو بتائیں گے  ایک ایسے جوڑے کی کہانی جن کا تعلق لاہور سے ہے اور جنہوں نے اپنی شادی کے بعد نوکری چھوڑ کر اپنے میاں کے ساتھ بریانی بیچنا شروع کیا۔

گزشتہ برس 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے مذکورہ جوڑے نے اپنی کہانی بیان کی اور بتایا کہ کورونا کی وجہ سے میرا کاروبار نقصان سے دو چار ہوگیا تھا جس کے باعث بزنس بالکل ختم ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ نے مجھے حوصلہ دیا اور ہم دونوں کے مشترکہ کاروبار کا آغاز کیا اور فوڈ کارڈ پر ہم نے لاہور بریانی بیچنا شروع کی۔

Advertisement

عبداللہ ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج ماشا اللہ سے 12 فوڈ کارڈز ہمارے، لاہور میں کام کررہے ہیں محمد عبداللہ ڈوگر اور سائیکالوجوسٹ جنت نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو ہر طرح سے سپورٹ کیا ۔

جنت نے بتایا کہ شوہر کو بیوی کی سپورٹ بہت سارے لوگوں کی سپورٹ سے بہتر ہوتی ہے۔

بھارتی میاں بیوی ۔بھارت سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے روہت سردانہ بھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اپنی نوکری سے محروم ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بریانی بیچنے کا کاروبار شروع کیا، روہت پہلے دہلی میں کاسمیٹکس کمیٹی میں ملازمت کرتے تھے۔

رویت کی اہلیہ رجنی نے دیکھا کہ ان کے شوہر کی نوکری چلی گئی تو انہوں نے اپنے شوہر کوفوڈ آئٹم بیچنے کا کاروبار شروع کرنے کو کہا جوڑے کی بیٹی بریانی کی بہت شوقین تھی جس کی وجہ سے رجنی نے بریانی بنا کر سیل کرنے کا آغاز کیا۔

سوشل میڈیا پر ان دونوں میاں بیوی کی اسٹوری بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے ان کے مشترکہ اقدام کو بھرپور سراہا تھا مذکورہ جوڑا اپنی کار میں ہی بریانی فروخت کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر