Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائزر ویکسین کی 70 ہزار سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

Now Reading:

فائزر ویکسین کی 70 ہزار سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

امریکہ کی جانب سے فائزر ویکسین کی مزید 70 ہزار سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

 اس حوالے سے امریکی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 6 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین پہنچنے سے پاکستان میں جاری ویکسی نیشن عمل میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آج فراہم شدہ فائزر ویکسین کی 3 لاکھ ستر ہزار خوراکیں موڈرنا ویکسین کی خوارکوں کے علاوہ اضافی ہیں۔

سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی ان خوراکوں کو پاکستانی عوام میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی میں امریکہ نے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 5 لاکھ 50 ہزار خوراکیں فراہم کیں تھیں جس کے بعد اب تک امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 9 لاکھ 20 ہزار خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ماضی سے کہیں زیادہ اس تباہ کن وباء کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور کورونا کو شکست دینے میں امریکہ پاکستانی عوام کا قابل فخر شراکت دار ہے۔

Advertisement

انہون نے کہا ہے کہ مل کر ہم وبائی امراض کے خطرے کے خلاف ایک زیادہ محفوظ دنیا کی تشکیل کے ہدف کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے پہلے بھی مختلف مواقعوں پر پاکستان کو فائزر اور موڈرنا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2021 میں ماہ مارچ سے عوام کو مرحلہ وار کورونا سے بچاؤ ویکسین لگانے کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا جو کہ اب تک جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر