کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروگرام کو نیشنل پالیسی کے نیچے لاکر جامع بنایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت سمارٹ سٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمارٹ سٹی پروگرام سے شہریوں کیلئے کئی شعبوں میں سہولت پیدا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اکانومی ہیلتھ کیئرٹریفک سکیورٹی و دیگر سروسز میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ سے ہر شعبہ کے صحیح اعدادوشمار کی بنیاد پر پلاننگ جامع ہوگی ، دنیا میں سمارٹ سٹی پروگرام سے ہر شعبہ میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News