Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی بار فری ٹریک پالیسی بنائی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

پہلی بار فری ٹریک پالیسی بنائی ہے، شیخ رشید
sheikh rasheed on ML 1

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے ملازمین کی کم تنخوای تھی، ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جبکہ ریلوے پولیس کی بیسک تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ہم نے اپنے ٹارگٹ سے کئی گنہ زیادہ ہدف حاصل کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نئی ٹرینیں چلارہے ہیں جن کی رفتار 160 کلو میٹر ہوگی یہ ٹرین لاہور سے کراچی آٹھ گھنٹے میں پہنچے گی اور ڈھائی گھنٹے میں لاہور اور اسلام آباد کا سفر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی ایک سو اٹستیس ٹرینیں چلائی جارہی ہیں کوشش ہے کہ ڈیڑھ سو ٹرینیں چلائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ ریلوے ٹریک استعمال کرسکتے ہیں وہ اپنی انجن اور بوگیاں لائیں اور ٹرین چلائیں جبکہ اب تک پانچ فریٹ ٹرینیں نجی شعبے کو ٹھیکے پر دے دی جاچکی ہیںَ

Advertisement

ایم ایل ون منصوبے کے متعلق انہوں نے کہا کہ تئیس اکتوبر کو ایم ایل ون منصوبہ ایکنک میں لائیں گے اور نو ارب ڈالرز کا ایم ایل ون منصوبہ افتتاح کے لئے چین کے وزیراعظم کو دعوت دی جائے گی جبکہ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ افراد کو روزگار دیں گے جسکی درخواستیں پہلے ہی لی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب کرپشن کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں چاہتے ہیں کہ ملک کی اکانومی کا پہیہ چلے۔

اپوزیشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ ا بھی تک اپوزیشن نے دھرنے کا اعلان نہیں کیا ہے امید ہے رہبر کمیٹی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی اور مولانا فضل الرحمن سے بھی درخواست کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر