
عام طور پر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جس میں کچھ مزاحیہ ہو یا پھر کچھ خطرناک یا ڈراؤنا ہو۔
لیکن آج ہم آپ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ویڈیو کے حوالے سے بتائیں گے جو کہ ایک گھریلو کام کا حصہ ہے۔
اگر آپ کے گھر میں بھی کھانوں میں زیادہ تیل ہوتا ہے یا آپ کو کھانے میں زیادہ تیل پسند نہیں ہے تو آپ ایک مرتبہ اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برتن میں گرم سالن موجود ہے اور اس میں اوپر سے بہت زیادہ تیل تیر رہا ہے جسے ایک ساتھ ہٹا دیا گیا۔
AdvertisementUsing ice to remove the oil pic.twitter.com/EiIGv4vmUo
— Time For Knowledge (24×7) (@24hrknowledge) August 18, 2021
سالن میں موجود اضافی تیل کو برف کے ایک ٹکڑے کی مدد سے ہٹایا گیا ہے، برف کو گریوی میں ڈبو دیا گیا اور سیکنڈز میں اضافی تیل اس کے نیچے چپک گیا پھر تیل کی پرت کو ہٹا کر گریوی سے الگ کردیا گیا۔
اس ویڈیو میں سالن سے اضافی تیل نکالنے کا انوکھا طریقہ صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہےاور اس ویڈیو کو اب تک متعدد بار شیئر بھی کروایا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News