Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہری مرچ میں کھانے بنانے کے طبی فوائد

Now Reading:

ہری مرچ میں کھانے بنانے کے طبی فوائد

پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں کھانوں میں مرچ مصالحے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مصالحے صحت بخش بھی ہیں، اس ہی طرح ہری مرچ کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد طبی حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور ہری مرچ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق ہری مرچ صحت کے لئے بہترین اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی حامل ہے، غذائیت سے بھر پور ہری مرچ میں مالٹے کے مقابلے میں 6 گناہ زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ وٹامن اے، بی 2، بی 6، نیاسن اور فولک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں ہری مرچ میں موجود ہے جو کہ انسانی جسم کے لئے ناگزیر بنیادی اجزاء ہیں۔

ہری مرچ میں کیپسیسن کیمیکل کمپاؤنڈ کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا ذائقہ ترش محسوس ہوتا ہے۔

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ صحت مند اور وزن میں کمی لانے کے لئے ہری مرچ کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنالیں، اسے تل کر یا سلاد کے طور پر کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہری مرچ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔

Advertisement

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی، ای او ر اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی موجودگی کے باعث ہری مرچ کے استعمال سے جلد صاف شفاف چمکدار ہو جاتی ہے۔

ہری مرچ میں پانی کی زائد مقدار اور زیرو کیلوری پائے جانے کے سبب وزن کم ہوتا ہے۔

ہری مرچ میں بیٹا کیروٹن پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے، روزانہ کی بنیاد پر اس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول اور انسولین کی مقدار بھی قدرتی طور پر متوازن رہتی ہے ۔

ہری مرچوں کا استعمال قوت مدافعت اور برداشت کو بڑھاتا ہے ۔

ہری مرچ آئرن سے بھرپور ہے اسی لئے آئرن کی کمی کے شکار لوگوں کے لئے  یہ بہترین مصالحہ ہے۔

اس میں وٹامن K کی موجودگی کے باعث آسٹیوپروسیس میں آرام اور خون کو گاڑھا ہونے میں مدد ملتی ہے جس کے باعث چوٹ لگنے کی صورت میں زیادہ خون بہہ جان سے بچت ممکن ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر