وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ نجکاری کے بعد جناح کنونشن سنٹر تجارتی اور رہائشی سرمایہ کاری کے لئے مثالی اہمیت کا حامل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں وزارت نجکاری کی جانب سے 12 مایہ ناز ملکی رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے پری کوالیفائی کر لیا گیا ۔
محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری حکومت کی جانب سے ایک بہترین اور نمایاں نجکاری ثابت ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر سرمایہ کار جناح کنونشن سنٹر کا مکس استعمال عمل میں لاسکیں گے۔
وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ جناح کنونشن سنٹر کی مجودہ نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے جبکہ سرمایہ کار تعمیراتی شعبے میں خاص طور پر حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News