
دانت ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جو کہ سیدھا ہماری معمولات زندگی اور شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
اسی لئے دانتوں کی صفائی اور ان کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ ہمارے خراب دانتوں کی وجہ سے سماجی تعلقات میں خرابی پیدا نا ہو۔
دانتوں کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ان تمام چیزوں سے پرہیز کیا جائے جو ہمارے دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہیں ، جیسے پان، چھالیہ، سیگریٹ نوشی، کولا پینے کی عادات شامل ہیں۔
اگر آپ بھی اپنے دانتوں کی صفائی کے حوالے سے پریشان ہیں تو دیسی ٹوٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے اُس پر عمل کر کے دانتوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
برش اور خلال کرنا:
ٹوتھ پیسٹ نرمی سے دانتوں کی سطح پر سے داغوں کو ہٹاتا ہے اور ایسے بیکٹریا کو منہ سے خارج کرتا ہے جو سخت ہو کر پلاک کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، جس سے دانت بدنما نظر آنے لگتے ہیں۔
اس پلاک کو صاف کرنے کے لئے خلال کیا جاتا ہے جو کہ دنوں کو پیلا ہونے سے روکتا ہے۔
2۔ تیل کی کلیاں:
حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس مقصد کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال دانتوں کی فرسودگی کی روک تھام کرتا ہے۔
اس کے لئے ناریل یا زیتون کے تیل کے ایک کھانے کے چمچ کو منہ میں بھر کر 20 منٹ تک گھمایا جاتا ہے۔
3۔ بیکنگ سوڈا کا استعمال:
بیکنگ سوڈا کسی ریگ مال جیسا کام کرتے ہوئے داغوں کو دانتوں سے صاف کرتا ہے۔
دانتوں کی صفائی کے لئے بیکنگ سوڈا کا پیسٹ بناکر دانتوں پر برش کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
4۔ مقدار ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کا استعمال:
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسا جیل جس میں 6 فیصد مقدار ہائیڈروجن پری آکسائیڈ موجود ہوتا ہے، اس کا 2 ہفتے تک استعمال دانتوں کی سفیدی میں نمایاں فرق لاتا ہے۔
5۔ ہلدی کا استعمال:
ہلدی دانتوں کی سفیدی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News