Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رحبرکمیٹی کریگی، مولانہ فضل الرحمن

Now Reading:

مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رحبرکمیٹی کریگی، مولانہ فضل الرحمن
Molana Fazal-ur-Rehman Talk

جمیعت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رحبر کمیٹی کریگی۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کے لیے ہم نے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکراتی کمیٹیاں اور دوسری طرف دھمکیاں حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔

موالانہ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قومی احتجاج کو دھمکیوں سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکمرانوں نے مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو بےوقوف بنایا۔

جمیعت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتحاد نے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس نےجمیعت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے،اسی سلسلے میں دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے جبکہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت اسلا م آباد میں کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے علا وہ لاؤئڈ اسپیکر اور کیسٹ پلیئر کے استعمال اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر