
ن لیگ کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو سروسز اسپتال کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کیپٹن ر صفدر لاہور داخل ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے۔
واضح رہے کہ کپٹن صفدر نے نواز شریف کی ناساز طبیعت پر کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کے نواز شریف کو کھانے میں زہر دیا گیا ہے۔ کیونکہ اتنی جلدی پلیٹلٹس کا گرنا ثابت کرتا ہے کہ گڑبڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کا اعلاج سرکاری ہسپتال سے کروانے پر خاندان کو سخت تحفظات ہیں اور نواز شریف کو فوری طور پر اتفاق ہسپتال یا حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا جائے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی آمیز الفاظ میں کہا تھا کہمیرے قائد نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران مزارے تمہاری خیر نہیں۔
کپٹن صفدر نے حکومت کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ہسپتال پر یقین نہیں ہے ایک قاتل کے ہاتھ سے نکال کر دوسرے قاتل کے ہاتھ نہیں دے سکتے جو حکومت کھانے میں زہر دے سکتی ہے وہ انجیکشن میں بھی زہر دے سکتی ہے سابق وزیراعظم کو مکمل علاج کیلئے اتفاق ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں شفٹ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News