Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانوں میں نمک کا زیادہ استعمال انسانی صحت پر کیا اثر  کر سکتا ہے؟

Now Reading:

کھانوں میں نمک کا زیادہ استعمال انسانی صحت پر کیا اثر  کر سکتا ہے؟
نمک

کیا نمک کا استعمال موت کا باعث ہے؟ ماہرین نے بتادیا

کھانا، پینا ہر ایک کا شوق ہوتا ہے اور اگر بات کی جائے مزیدار کھانوں کی تو ذائقہ اور لذت بہت اثر  رکھتے ہیں۔

لیکن کھانوں میں ذائقہ اور لذت اس وقت مانند پڑ جاتے ہیں جب ان میں نمک کی کمی ہوتی ہے تا پھر حد سے زیادہ نمک پڑجائے تو بھی ذائقہ خراب ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں کو مناسب مقدار سے زیادہ نمک کھانے کی عادت ہوتی ہے اور کچھ اعتدال میں رہ کر نمک کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ نا ہونے کے براب نمک کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن حد سے زیادہ نمک کا استعمال دوران خون میں دباؤ کا باعث ہوتا ہے اور اس سے دل کی بیماری اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نمک کی زیادہ مقدار کا استعمال بلڈ پریشر بڑھنے، گردوں کو نقصان پہنچنے، فالج اور ہارٹ اٹیک سے منسلک طبی مسائل کو بڑھاتا ہے۔

Advertisement

اس حولے سے اب تک متعدد تحقیقات کی جاچکی ہیں جن میں سے ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ عام نمک کی بجائے کم سوڈیم والے نمک کا استعمال کیا جائے تو فالج، ہارٹ اٹیک اور موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ عام نمک کے متبادل نمک کو استعمال کرنے والے افراد میں فالج کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوگیا ہے جبکہ فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ 13 فیصد اور قبل از وقت موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں کیونکہ متبادل نمک عام نمک کو غذا سے دور رکھنے کےلیے چند عملی ذرائع میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق جارج انسٹیٹوٹ آف گلوبل ہیلتھ میں کی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر