Advertisement
Advertisement
Advertisement

زور دار پنچ لگنے سے معروف خاتون باکسر زندگی کی بازی ہار گئیں؛ ویڈیو دیکھیں

Now Reading:

زور دار پنچ لگنے سے معروف خاتون باکسر زندگی کی بازی ہار گئیں؛ ویڈیو دیکھیں

میکسیکو کی خاتون باکسر مونٹریال میں مقابلے کے دوران زور دار پنچ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن خاتون باکسر جینیٹ زکریا زپاٹا مونٹریال میں مقابلے کے پانچ روز بعد زندگی کی بازی ہارگئیں، باؤٹ کے دوران 18 سالہ باکسر بری طرح زخمی ہوگئی تھیں۔

فائٹ کے پروموٹر یوون مشیل نے ایک بیان میں خاتون باکسر کی انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خاندان کے افراد نے بتایا ہے جینیٹ زکریا آج سہ پہر چل بسیں۔

https://twitter.com/NPJBoxeo/status/1432097693711708166?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1432097693711708166%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fteenage-mexican-boxer-dies-after-brutal-ko%2F

چوتھے راؤنڈ میں زور دار پنچ لگنے کے بعد وہ رنگ میں ہی گر گئی تھیں ،خاتون باکسر کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم پانچ روز بعد تک وہ زندگی کی جنگ لڑتی رہیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔

Advertisement

میکسیکن باکسر کی موت پر حریف کینیڈین باکسر نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکن باکسر نے مونٹریال میں فائٹ کی اجازت حاصل کرنے کے لئے کافی محنت کی تھی کیونکہ وہ میکسیکو میں گزشتہ مئی میں ایک مقابلے میں ناک آؤٹ ہوگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر