Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملاح پر وہیل نے حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

ملاح پر وہیل نے حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

ارجنٹینا کے سمندر میں پاؤں سے چلانے والی کشتی پر اچانک وہیل نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسی جونز نامی فوٹو گرافر نے سوشل میڈیا پر ایک ڈرون فوٹیج شیئر کی جس میں ایک چھوٹی کشتی کے نیچے دیوہیکل وہیل کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہیل کی موجودگی سے بے خبر ملاح کو اس وقت ہوش آیا جب وہیل اپنے بازو سے کشتی کو دھکا مارا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھکا اتنا شدید نہیں تھا اس کے باوجود دھکا لگنے سے کشتی کچھ دور تک گئی۔

میکسی جونز نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ میرے خیال سے آج میں نے وہیل کی سب سے بہترین ڈرون فوٹیج بنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 3 ہزار کے قریب افراد نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پاتا گونیا کے مقام پر پیش آیا جہاں وہیل کی ہجرت کا موسم شروع ہوچکا ہے اور علاقے میں 1600 سے زائد وہیل پائی جاتی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر