Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات
fazl ur rehman meeting with journalists

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی غیر ملکی نشریاتی اداروں سے وابستہ صحافیوں سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نےغیر ملکی نشریاتی اداروں سے گفتگو میں صحافیوں کو ‘آزادی مارچ’ کے مقاصد اور اہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کسی ریاستی ادارے سے تصادم نہیں کرے گی جبکہ نظریاتی اور کردار کی بنیاد پر آئین میں دی گئی حد کے تحت محاذ آرائی کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو غیر جانبدار رہنا چاہئے اور کسی ریاستی ادارے کو نامزد حکومت کی پشت پر نہیں آنا چاہئے کیونکہ ہم اداروں سے جنگ نہیں چاہتےالبتہ ادارے اس تاثرکو زائل کریں کہ حکومت کو ان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے،نئے شفاف انتخابات کے زریعے ملک کو جمہوری ڈگر پر ڈالنے کے علاوہ کوئی اور راستہ ایسا نہیں ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ نئی منتخب حکومت کو نہ صرف عوام کا اعتماد حاصل ہوگا بلکہ عالمی دنیا بھی اس احترام کی نگاہ سے دیکھے گی اور آنے والی حکومت ملک کو مستقبل میں کامیابی کی طرف لے جاسکے گی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نہ دھرنا ہے نہ لاک ڈاؤں بلکہ یہ تحریک ہے اور ہماری تحریک موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی جماعت کے 126 دن دھرنے کی پیروی نہیں کریں گے، اگر ہم اسلام آباد پہنچتے ہیں تو حکمت عملی ہوگی اور اگر روکا جاتا ہے تو اس کے لئے ہماری دوسری حکمت عملی بھی تیار ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز زیر غور ہے اور آزادی مارچ کو روکا گیا تو جیل بھرو تحریک کی جانب جایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر