
پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا ہے کہ صدر اردوان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کو ستر سے زائد روز ہو گئے ہیں اور کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت سے تناؤ ختم کرنا چاہیےْ اور مصطفی یرداکل نے مزید کہا کہ شام میں اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا۔
ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےتعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں، جلد کئی معاہدے متوقع ہیں
یاد رہے کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان اس سے قبل بھی تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے جبکہ دورہ پاکستان کے دوران ترک صدر کو وزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کرنی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News