Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ڈبلیو ای کا لیجنڈ کھلاڑیوں کو کراﺅن جیول میں شریک کرنے سے انکار

Now Reading:

ڈبلیو ڈبلیو ای کا لیجنڈ کھلاڑیوں کو کراﺅن جیول میں شریک کرنے سے انکار
WWE

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے ریسلنگ کے کھیل کے لیجنڈ کھلاڑی انڈر ٹیکر، جون سینا اور گولڈ برگ کو سعودی عرب لے جانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے زیر اہتمام 31 اکتوبر کو سعودی عرب میں ’ کراﺅن جیول‘ کا ایونٹ ہونا ہے جس میں انڈر ٹیکر کی جگہ معروف باکسر ٹائسن فیوری کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سعودی عرب میں ہونے والے کسی ایونٹ میں انڈر ٹیکر شریک نہیں ہوں گے جبکہ ٹائسن فیوری نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ سعودی عرب میں پرفارم کرنے کیلئے 12 ملین پاﺅنڈ (تقریباً ڈھائی ارب روپے) میں معاہدہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ میں ان کا اپنی زندگی کے پہلے ریسلنگ میچ میں بران اسٹرومین سے مقابلہ ہوگا جبکہ ایم ایم اے فائٹر کین ویلاسکوئز کا مقابلہ اپنے یو ایف سی کے پرانے حریف بروک لیزنر سے ہوگا اور دی ریسلنگ آبزرور کے مطابق انڈر ٹیکر کو ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ نے پیغام دیا ہے کہ ان کے سعودی عرب ایونٹ کیلئے ٹائسن فیوری اور ویلاسکوئز موجود ہیں اس لیے آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں ریسلرز سعودی عرب میں ہونے والے میچز میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں لیکن اب کی بار انہیں سائڈ لائن کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر