Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیماری محسوس ہونے کی صورت میں دوا لینے سے قبل کچھ وقت آرام کرنا چاہیئے، تحقیق

Now Reading:

بیماری محسوس ہونے کی صورت میں دوا لینے سے قبل کچھ وقت آرام کرنا چاہیئے، تحقیق

انسان ہے تو بیمار بھی ہوگا بلکہ یوں کہیں کہ جاندار ہے تو بیماری لاحق ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

لیکن ہر شخص بیمار نہیں ہوتا ہے بلکہ زیادہ تر وہ لوگ بیمار ہوتے ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے یا پھر وہ انسان اپنے کھانے پینے میں بے احتیاطی کرتا ہو۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ بیماری محسوس ہونے کی صورت میں دوا لینے سے قبل کچھ وقت آرام کرنا چاہیئے۔

ایسے افراد کمزوری کا شکار بھی ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کی موسمی تبدیلی کے باعث بیمار پڑ جاتے ہیں اور پھر انہیں ڈاکٹر کے بتائے گئے نسخےکے مطابق دوائیاں لینی پڑتی ہیں۔

لیکن اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری محسوس ہونے کی صورت میں آپ کو دوا لینے کے بجائے بستر پر لیٹ کر آرام کرنا چاہیئے ۔

Advertisement

اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس کا تجربہ 10، 10 افراد کے 2 گروہوں پر کیا گیا تھا۔

ایک گروہ کے افراد کو نصف رات تک جاگنے کو کہا گیا جبکہ دوسرے گروہ کے افراد نے معمول کے مطابق اپنی نیند پوری کی۔

ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے نیند پوری کی ان کے ٹی سیلز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ان میں بیماری سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے برعکس وہ افراد جن کی نیند پوری نہیں ہوئی ان کے ٹی سیلز اتنے فعال نہیں تھے کہ بیماری کے جراثیم کا مقابلہ کرسکیں نتیجتاً ان کی بیماری میں شدت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر