اپنی وزارت کاایک ایک پیسہ بچانےکیلئےمحنت کررہاہوں،مرادسعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہاہے کہ گزشتہ حکمرانوں نےاپنےگھر کوجانے والی سڑک بھی سرکاری پیسوں سے بنوائی، پی ٹی آئی حکومت نےقوم کاایک ایک پیسہ امانت سمجھتے ہوئےترقیاتی کاموں پرلگایاجارہاہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت کےاقتدار میں آنے کے بعدمثبت تبدیلیوں نے جنم لیا۔
وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ این ایچ اےکےاندر10ارب روپےریکورکراچکےہیں، اپنی وزارت کاایک ایک پیسہ بچانےکیلئےمحنت کررہاہوں ۔
مرادسعید نےکہاکہ لنگرخانوں پرتنقید کرنےوالوں کوبھوک پیاس کااحساس نہیں،آپ کےکتوں کیلئےبھی نہ جانےکہاں سےخوراک آتی ہے،فخرکیجئےکہ ایساحکمران آیا ہے جو کہتا ہےکہ کوئی بھوکا نہیں سوئےگا۔
خطاب کے دوران حکومتی کارروائی پربات کرتے ہوئےوفاقی وزیرمرادسعیدنےکہاکہ صحت انصاف کارڈ سےغریبوں کو7لاکھ 20ہزار تک کا مفت علاج مل رہا ہے۔احساس پروگرام کیلئے 192 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ ہم مشکل راستے کا انتخاب کرکےخود محنت کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کوروزگار فراہم کریں گے۔
مرادسعیدکاکہناتھا کہ حکومت ملی تھی توملک کے تمام ادارے خسارے میں تھے۔جب ذمہ داری ملی تو سیکریٹری سے پوچھا ادارہ خسارے میں کیوں ہے جس پرسیکرٹری نے جواب دیا آپ کو کس نے کہا عوامی ادارہ منافع کمائےگا۔
انہوں نےکہاکہ پہلےمالی سال کےدوران حکومت سےایک روپےکی بھی گرانٹ نہیں لی بلکہ کارکردگی دکھائی۔
مراد سعید کاکہناتھا کہ آنے والےدنوں میں مزید موٹرویز کا افتتاح ہوگااورایک ہزار275 کلومیٹرنئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
مرادسعید کاکہناتھاکہ این ایچ اےنےپہلے مالی سال میں 52 فیصد ریونیو بڑھایا، پانچ سال بعدسڑکوں کی تعمیر این ایچ اے اپنے پیسوں سے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News