Advertisement
Advertisement
Advertisement

 52  روز تک بند گھر میں رہنے والی بلی زندہ بچ گئی

Now Reading:

 52  روز تک بند گھر میں رہنے والی بلی زندہ بچ گئی

ہالینڈ کے ولارڈنگن نامی قصبے میں ایک بلی 52 روز تک ایک گھر میں تنہا بند رہنے کے باوجود بچ گئی۔

بلی نے اس خالی گھر میں کاغذ کھا کر اور پانی تلاش کر کے پینے کے بعد خود کو زندہ رکھا۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں جب اس گھر میں نئے مکین داخل ہوئے تو وہ یہ دیکھ کر سخت حیران اور دکھی ہوگئے کہ ایک بلی جو کہ کھانے پینے کو کچھ نہ ملنے کے باعث نہایت کمزور اور لاغر نظر آرہی تھی انہیں دیکھتے ہی ان کے گرد بھاگنے دوڑنے لگی۔

نئے مالکا نے یہ گھر ایک نیلامی میں خریدا اور اس کے بعد یہ پہلی بار گھر میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے مقامی ادارے سے رابطہ کیا۔

اس ادارے نے بلی کو اپنی تحویل میں لے کر اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

Advertisement

بتایا یہ جاتا ہے کہ سابقہ مالکان یکم جولائی کو گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد سے یہ بلی اپنی بقاء کی جدوجہد کررہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر