
اوپو کے مڈ رینج اسمارٹ فونز کی رینو سیریز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے اور اسی وجہ سے کمپنی سال میں کم از کم 2 بار ان فونز کو اپ ڈیٹ کرتی ہے ۔
رواں سال ماہ مئی میں کمپنی نے رینو 6 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے جن میں سے اب رینو 6 کو پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان میں یہ فون ابھی پری آرڈر میں 2 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
اس فون میں 6.43 انچ کا فلیٹ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے مگر ریم ایکسپنشن ٹیکنالوجی بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جس سے ورچوئلی 2۔ 3 یا 5 جی بی اضافی ریم پاور ڈیوائس کو حاصل ہواتی ہے۔
اوپو رینو 6 کوالکوم کے اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر سے لیس ہے۔
رینو 6 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔
رینو 6 پرو میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر ہوگا جبکہ 65 واٹ فاسٹ چارنگ سپورٹ دی جائے گی جو بیٹری 31 منٹ میں مکمل چارج کردے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News