Advertisement
Advertisement
Advertisement

وٹامن ای کا استعمال خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے

Now Reading:

وٹامن ای کا استعمال خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے

وٹامن ای، ایک فیٹ سولیوبل وٹامن، جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ہمارے اعضاء کو تندہی سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت پر بچے کے کم وزن کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں لہذا انسانوں بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت وٹامن ای قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بھی ضروری ہے۔

 یہ ایک ایسا وٹامن ہے جسے نہ صرف کھایا جا سکتا ہے بلکہ اسے خوبصورتی کے لئے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

وٹامن ای کا استعمال ہماری جلد، ناخن اور بالوں کے لئے بہت کارآمد ہے، اسے خوراک کی شکل میں لینا فائدے مند تو ہے ہی لیکن اسے بالوں اور جلد پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

وٹامن ای چہرے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ ہائپر پگمینٹیشن کو بھی کم کرتا ہے۔

اس کا استعمال روزانہ کیا جائے تو آپ کے طویل وقت تک جوان نظر آنے کا امکان ہے، وٹامن ای کا تیل خشک جلد والوں کے لئے موئسچرائزر کی طرح کام کرتا ہے۔

وٹامن ای کلینزر کے طور پر بہت مؤثر ہے، وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے کو چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کرنے سے جلد صاف اور ملائم ہو جاتی ہے، ساتھ میں یہ جلد کے کھلے سوراخوں میں موجود تمام گندگیوں کو دور کرتی ہے۔

یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لئے اچھا ہے، اس کے لئے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے وٹامن ای کے تیل سے ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔

اس کے علاوہ کمزور اور خشک ناخن سے چھٹکارا پانے کے لئے بھی وٹامن ای کے تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رات کو سونے سے پہلے جلد پر وٹامن ای کے تیل سے ہلکا مالش کرنا بہت فائدے مند ہے، اس کو ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملا کر پورے چہرے پر مالش کرنے کے بعد دھو سکتے ہیں، امید ہے کہ آپ کو بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Advertisement

گھر میں دن بھر کام کرنے سے اگر آپ کے ہاتھ خشک رہتے ہیں تو وٹامن ای کے تیل سے ہاتھوں میں ہلکی مالش کرنے سے آپ نمی کو واپس لا سکتے ہیں۔

آپ وٹامن ای کیپسول لیں اور اس میں تھوڑا سا شہد ملا دیں اس کے بعد جلد پر مالش کریں لیکن آپ روزانہ سونے سے پہلے یہ کرنا نہ بھولیں تب ہی آپ کو بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سویا بین کا تیل، بادام، مونگ پھلی، ایواکاڈو، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیچ اور دیگر میوے، انڈے، شکرقند، پالک، سرسوں، شلجم، بروکولی، پپیتا، کدو اور پاپ کارن وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر