Advertisement
Advertisement
Advertisement

علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ پارٹی قائد پرچھوڑ دیا ہے

Now Reading:

علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ پارٹی قائد پرچھوڑ دیا ہے
Ehsan-khwaja--PC

مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماوں نے علاج کے لئے نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد پرہی چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا یہ اختیار پا رٹی قائد نوازشریف کا ہے کہ وہ باہر علاج کروانا چاہتے ہیں یا ملک کے اندر ہی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آزادی مارچ شیڈول کے مطابق ہو گا، حکمرانوں کی چھوٹی سوچ پر افسوس ہے، قوم سے نوازشریف کی صحت کے لئے دعاوں کی اپیل ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بدلے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، انتقامی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں، ایک طرف رابطے کر کے تیمارداری کی اجازت مانگی جا رہی ہے دوسری طرف انتقامی اقدامات جاری ہیں،بیرون ملک یا اندرون ملک علاج کا معاملہ نوازشریف پر چھوڑتے ہیں، گو نوازشریف کی صحت خراب ہے اورپارٹی اس حوالے سے مصروف ہے تاہم آزادی مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

دوسری طرف پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی نوازشریف کی صحت کے لئے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے خدشات برقرار ہیں۔ ایسی صورتحال میں بھی حکمرانوں کے انتقامی اورچھوٹی سوچ کے اقدامات جاری ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو رات دوبجے کوٹ لکھپت جیل واپس جانے کا کہا گیا، نوازشریف کوپانچ بجے نیند سے جگایا گیا، کونسا جنگ کا خطرہ تھا کہ نوازشریف کو جگا کر پانچ بجے مریم کوجیل بھیجا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں نے جس طرح کی زبان استعمال کی وہ بھولی نہیں جائے گی، حکمرانوں کی بدلے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، انتقامی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔

رہنماوں نے کہا کہ نوازشریف کی رہائی کے حوالے سے قانونی، عدالتی اور سیاسی جنگ جاری رہے گی۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر