Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، فردوس عاشق اعوان
Firdous On Kashmir

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، ہمیں کشمیریوں کے حق میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مظلوم او رنہتے کشمیریوں کی اندوہناک کہانی پر تھیٹر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے تھیٹر میں تمام فنکاروں نے بہترین کام کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداکاروں نے پورے ملی جذبے کے ساتھ کارکردگی دکھا کر قوم کے ہر طبقے کے جذبات کی عکاسی کی ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال سامنے لانے پر اداکار خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے ترجمان ، سفیر اور وکیل بن کرکشمیریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ کشمیری بھی ہر قسم کے جبر اور استحصال  کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت یو این کی قراردادوں پر بھی عمل درآمد نہیں کر رہا، بھارتی افواج کشمیر کے نوجوانوں کو نشانہ بنا کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی اصل صورتحال دنیا پر مزید واضح کرنے کی ضرورت ہے، انسانی حقوق کے مسئلے پر حکومت اور پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر