Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کو والد کے ہمراہ اسپتال میں رہنے کی اجازت

Now Reading:

مریم نواز کو والد کے ہمراہ اسپتال میں رہنے کی اجازت
MaryumNawaz admitted in hospital

حکومت نے لیگی رہنما مریم نواز کو سروسزاسپتال میں زیرعلاج والد کی تیمارداری کیلئے انکے ہمراہ رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی دیکھ بھال کرسکتی ہیں ، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

گورنر پنجاب چوہدری  سرور نے بتایا انکی وزیراعظم عمران خان سے  نواز شریف کی صحت سے متعلق بات ہوئی، جس میں عمران خان نے واضح ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مریم کی منتقلی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی مریم نواز کو طبعیت بہتر ہونے پر سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کی گزشتہ رات والد سے ملاقات کے دوران طبعیت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں سروسز اسپتال میں ہی داخل کیا گیا تھا۔

Advertisement

جیل واپسی کے وقت بھی ان کی طبیعت خراب تھی، ہائی بلڈپریشراور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی، ڈاکٹرز نے ٹیسٹس کے بعد مریم نواز کو اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ دن لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا،مریم نواز کا ڈینگی اور سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر