چوہدری شوگر ملز کیس:مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت کی۔ دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور انکے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے مریم نواز شریف اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو دوبارہ 8 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو رو ز قبل احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزکیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کی تھی ۔
احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی تھی جبکہ مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو 8 اگست کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
