
عراق کے دارلالحکومت، بغداد میں حکومت مخالف احتجاج میں دوافراد جاں بحق، 200سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی ۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نےحکومتی دفاتر کی جانب رخ کیا جسکی وجہ سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ اکتوبرکےآغازسےحکومت کے خلاف جاری احتجاج کےدوران مرنےوالوں کی تعداد ڈیڑھ سو سےتجاوز کرگئی ہے۔
احتجاج وزير اعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کے سال مکمل ہونے کے موقع پر آن لائن دی گئی کال کے جواب میں کیا گیا ہے۔
حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب مظاہرین نےبغداد میں گرین زون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے فائرنگ شروع کردی۔گرین زون وہ علاقہ ہے جہاں پر دوسرے ممالک کے سفارتخانے اور سرکاری اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ احتجاج کی آڑ میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News