Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

افغانستان میں خود کش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

blast in afghanistan

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق دھماکے  سے 1 بچے سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں

 ننگر ہار میں خود کش حملہ ہوا ہے جبکہ دھماکے کا ٹارگٹ انٹیلی جنس کے اہلکار تھے۔

 حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے شہر جلالاباد کی ایک مسجد  میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے کم از کم 62 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ، واقعہ میں زخمی ہونے افراد کو طبی امداد کہ لئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔