Advertisement
Advertisement
Advertisement

قابل اعتماد اور محفوظ بجلی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نیپرا

Now Reading:

قابل اعتماد اور محفوظ بجلی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نیپرا

نیپرا نے کہا ہے کہ قابل اعتماد اور محفوظ بجلی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کا دورہ کیا جس پر کے الیکٹرک کے حکام نے اتھارٹی کو ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پر قابو پانے کے اقدامات اور صارفین کو بلا تعطل  بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے گرڈ انسولیشن سسٹم اور پیپر لیس بلنگ کے بارے میں اتھارٹی کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے بی پی کیو ایس 3 پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش  کا اظہار کیا جس پر کے الیکٹرک نے نیپرا کو 30 نومبر 2021 تک منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی دلائی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ وہ ملازمت والی جگہوں پر موثر نگرانی کو یقینی بنائے تاکہ صارفین اور ملازمین محفوظ رہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ کے دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کے الیکٹرک  کی کوویڈ 19 کی موبائل ویکسینیشن مہم کا افتتاح بھی کیا۔

ذرائع نے کہا کہ اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے شروع کیے گئے روشنی باجی پروگرام کے تحت “فرسٹ ویمن الیکٹریشنز” کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔

چئیرمین نیپرا کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ نیپرا اپنی “بجلی کے ساتھ خوشحالی” مہم کے مطابق ملک کے پاور سیکٹر میں ایک جامع ترقیاتی ماڈل کو یقینی بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر