
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جاوید لطیف باعزت طریقے سے شوکاز نوٹس کو وصو ل کریں اور جواب دیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ جو سیاست میں گفتگو کے دوران باتیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں، بھی بات قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی جاوید لطیف کو اس کی وضاحت دینی چاہیے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بالکل غلط بات ہے ن لیگ میں کوئی بندہ اسئائمنٹ میں نہیں ہوسکتا اگر ہو تو رہ نہیں سکتا، جاوید لطیف کی وضاحت سے پہلے ان کے بیان پر بات کرنا مناسب نہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی کے صدر نے کرنا ہوتا ہے لیکن شہباز شریف فیصلہ کرنے سے قبل نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں تو اگر نوٹس جاری ہوا ہے تو نواز شریف سے مشاورت کے بعد ہوا ہوگا
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت اور مزاحمت کے درمیان کوئی کلیش نہیں ہے، مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو اور اگر مفاہمت سے یہ شفاف الیکشن کا حق دے دیتے ہیں تو مزاہمت کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر آپ یہ حق نہیں دیں گے تو مزاہمت بھی ہوگی لڑائی بھی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن ریاست کی ذمہ داری ہے یہ ہر قیمت پر حاصل کرنا ہےجبکہ مفاہمت سے مراد کمپرومائز نہیں ہے اور مزاہمت سے مراد تشدد کرنا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News