Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے کابل ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

Now Reading:

امریکا نے کابل ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا

امریکا نے کابل ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 29 اگست کو کابل میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایک امدادی کارکن سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 29 اگست کے ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلطی تھی اور وہ اس پر تہے دل سے معذرت خواہ ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اس شخص کی کار کی آٹھ گھنٹوں تک نگرانی کی تھی اور ان کا خیال تھا کہ اس کا تعلق داعش سے ہے۔

یاد رہے کہ 29 اگست کو حامد کرزئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے مبینہ خودکش حملہ آور کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر