Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں تعینات انڈونیشیاء کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

Now Reading:

پاکستان میں تعینات انڈونیشیاء کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

پاکستان میں تعینات انڈونیشیاء کے سفیر آدم ملاورمین ٹگیو نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورے میں  تاجر برادری سے دو طرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انڈونیشیاء کے سفیر آدم ملاورمین ٹگیونے کہا کہ آسیان خطہ پاکستان کے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان انڈونیشیاء کے ساتھ قریبی تعاون فروغ دے کر آسیان ممالک کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کی آسیان کے ساتھ باہمی تجارت  600 ارب ڈالرتک ہے جبکہ  پاکستان کی آسیان خطے کے ساتھ دو طرفہ تجارت صرف 6 ارب ڈالر تک ہے جو حوصلہ افزا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا میں بہت سی مماثلتیں ہیں جنہیں باہمی معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان موجودہ تجارت صرف 2.5 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کہ ان کی اصل صلاحیت کی عکاس نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فارماسوٹیکلز، آلات جراحی، فوڈ پراڈیکٹس، آئی ٹی اور لائٹ انجینئرنگ سمیت متعدد مصنوعات انڈونیشیاء کو برآمد کر سکتا ہے۔

سردار یاسر الیاس نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی انڈونیشیا کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان طلباء کے تبادلے اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر