سروسزاسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت تشویشناک قراردے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹروں کاکہناہےکہ نوازشریف کودل کادورہ پڑاہےجس کے بعدنوازشریف کاکارڈیک اسپیشلسٹ کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق نوازشریف کومصنوعی سانس کی فراہمی کےلیےآکسیجن لگا دی گئی ہے جبکہ پلس آکسی میٹر سے ان کے دل کی دھڑکن مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزیدبتایاکہ میڈیکل بورڈ نے وینٹی لیٹرکوبھی اسٹینڈ بائی کردیاگیاہے۔
اس کے علاوہ نوازشریف کےٹراپ آئی اورٹراپ ٹی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہیں اورانہیں خون کوپتلا کرنے والی ادویات دوبارہ شروع کروادی گئی ہیں۔ اس سے قبل پلیٹلیٹس کم ہونے کے باعث نوازشریف کی خون پتلا کرنے کی دوائی بند کی گئی تھی۔
رپورٹ کےمطابق نواز شریف کی ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی کی رپورٹ نارمل ہے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نےگزشتہ روزسےاب تک3باردل میں درد کی شکایت کی ہے۔ انہیں انجائناکاشدید درد ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نےدل کا دورہ پڑنے کاشدید خدشہ ظاہر کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کی شوگر ہائی اور بلڈ پریشر بھی بڑھاہواہےجب کہمعمولی دل کادورہ پڑنےکی وجہ سے پی آئی سی کےڈاکٹرزکوبھی سروسز اسپتال طلب کرلیا گیا ہے۔
نوازشریف کوگزشتہ روز انجائنا کی تکلیف بھی ہوئی جوطبی اصطلاح میں ‘این اسٹیمی’ کہلاتی ہے۔ جس کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے۔
ٹیسٹ کے نتیجے میں نواز شریف کے دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نوازشریف کےدل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ پہلےہی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اوران کےدوآپریشن بھی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
