
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ میراملک پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ’میرا ملک محفوظ ہے اور میرا ملک کرکٹ کے لیے بھی محفوظ ہے۔
My country is safe. And my country is safe for cricket. This is a heartbreaking moment for us as a team and for all the fans. We will keep making our efforts iA💪🏻Pakistan Zindabad!🇵🇰🇵🇰
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) September 17, 2021
امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹیم، ملک اور تمام شائقینِ کرکٹ کے لیے دل دہلا دینے والا لمحہ ہے۔
قومی کرکٹر امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News