
غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نان فائلرز صنعتی و کمرشل صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے،ایف بی آر نے صنعتی و کمرشل صارفین پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نان فائلرز کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے 17 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر 7 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا، ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا، ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا، ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا جبکہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News