Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر آج کراچی پہنچیں گے

Now Reading:

مسلم لیگ ن کے صدر آج کراچی پہنچیں گے
شہباز شریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطا اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دورہ کراچی کے موقع پارٹی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا تھا جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے تھے۔

شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار، جسٹس ریٹائرڈ مشتاق، خالد مسعود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کا نام تجویز کیا تھا۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام بھی تجویز کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر