Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے جرائم، عثمان بزدار نے ایکشن لے لیا

Now Reading:

ڈیرہ غازی خان میں بڑھتے ہوئے جرائم، عثمان بزدار نے ایکشن لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا  حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثناءاللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے آاور ر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنگلانی موڑ چوکیوالہ بارتھی روڈ پر پولیس چوکی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے اور رات کے وقت بھی  پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عثمان بزدار نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر