Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے پر مذمت

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے پر مذمت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ کل کوہاٹ ڈھل بہزادی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد  پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر