Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بائیو سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بائیو سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

 وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے بائیو سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کے ہمراہ چک نمبر 563ای بی وہاڑی میں بائیو سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ  بائیو سولر پاور پراجیکٹ سے 300کلوواٹ سولر اور 50کلوواٹ بائیو گیس سے بجلی پیدا ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ 120 ملین روپے سے سولر اور بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کی گئی ہے،  ،100 کیوبک میٹر بائیو گیس ڈائجسٹرز بھی  تعمیر کی گئی ہے۔

وزیر توانائی اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ 100 گھروں کو گھریلو مقاصد کے لیے پائپ لائنوں کے ذریعے بائیو گیس فراہم کی گئی ہے اور  بائیو سولر پاور پلانٹ سے بجلی  300 گھروں کے لیے کافی ہوگی۔

Advertisement

 وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ   40گھروں کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، دو سال کے بعد  بائیو سولر پاور پلانٹ  متعلقہ مقامی کمیونٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے دوران ماحول پر کسی قسم کے نقصان دہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت کی طرف سے اہلیان گاؤں کیلئے یہ ایک تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ڈائر یکٹر پراجیکٹ محکمہ توانائی محمد صابر،  فیاض فرید رندھاوا، بابر دوگل، نذر فرید رندھاوا  اور اہل علاقہ کی بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر