Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کو منگل تک ریلیف دیا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

نواز شریف کو منگل تک ریلیف دیا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان
اقتدار کی خواہش

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو صرف منگل کے دن تک کا ریلیف دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میان محمد نواز شریف کی ضمانت اور ناساز طبیعت کے متعلق کہا کہ حکومت نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے کیونکہ نواز شریف کو ضمانت طبی بنیادوں پر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر دی گئی ضمانت میں صحت کے تمام تقاضوں کو سامنے رکھا جاتا ہے اور عدالت نے میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نواز شریف کو ضمانت دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد واضح ہو گا کہ عدالت انہیں  کتنا ریلیف دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے وفاقی حکومت سے بیان حلفی طلب کیا تھا اور حکومت کی جانب سے عدالت سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement

پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نیب کے ملزم ہیں ، نیب عدالتوں نے ہی انہیں سزا دی تھی اور نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ، حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی اس لئے وزیراعظم یا حکومت کا اس کیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا

معاون خصوصی نے اس موقع پر بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد جیل صوبائی معاملہ ہے، عدالتیں خود مختار اور آزاد ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ہماری  ذمہ داری ہے اور ہسپتال منتقلی کے بعدنواز شریف کی  صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ نواز شریف کو تمام بیماریاں گرفتاری سے پہلے لاحق تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر