Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر گل پی سی بی کے روئیے سے ناخوش

Now Reading:

عمر گل پی سی بی کے روئیے سے ناخوش

سابق فاسٹ بولر عمر گل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے روئیے سے ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنےجاری کردہ بیان میں عمر گل نے کہا کہ  پی سی بی میں پروفیشنلزم  کا فقدان ہے جس سے میرا دل ٹوٹا ہے ۔

عمر گل کا کہنا ہے کہ میں نے بلوچستان ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے ایک ہفتہ انتظار کیا، بلوچستان ٹیم کے لیے اپنی دیگر کمٹ منٹس بھی منسوخ کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور مجھے پتہ چلتا ہے کہ راج ہنس کو ترجیح دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پی سی بی کی جانب سے مجھے کوئی رسپانس نہ ملا ،  ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے۔

Advertisement

 عمر گل  نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔

واضح رہے کہ عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر