Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مخالف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی

Now Reading:

بھارت مخالف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی
protest for kashmir

پیرس کی فضائیں مودی دہشت گرد ، انڈیا دہشت گرد ، کشمیریوں کا قتل عام بند کرو اور ہم کیا مانگیں آزادی ، لے کے رہیں گے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر بھارت کے خلاف کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ جموں و کشمیر فورم فرانس نے آرگنائز کیا۔

 پاکستانی و کشمیری راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کا مقصد بھارتی کے غیر آئینی اور مکروہ اقدامات کو دنیا کے سامنے لاکر بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ دکھانا ہے اور اقوام عالم کو بتانا ہے کہ گزشتہ ستر سال سے مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور مودی کے دور حکومت میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان کی جدوجہد جمہوری ہے اور اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ ان کا حق ہے، کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے ، کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے اور دنیا کو اس پر توجہ دینی چاہیئے۔

Advertisement

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ آج ترقی یافتہ ممالک جانوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر