Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیرپربھارتی قبضےکو 72سال مکمل،کشمیری یو م سیاہ منارہےہیں

Now Reading:

کشمیرپربھارتی قبضےکو 72سال مکمل،کشمیری یو م سیاہ منارہےہیں
kashmir

آج مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کشمیر کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے اور پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم سیاہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے،اس سال یوم سیاہ ماضی کی نسبت مختلف اورنمایاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، نام نہاد “بڑی جمہوریت” ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارایت کے حصول تک ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضے کوآج 72سال ہو گئے ہیں، کشمیری آج بھی اپنے حق سے محروم ہیں،27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا،

آج حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی شہر، شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 سال پہلے آج کےدن بھارتی افواج نے جنت نظیر وادی پرغیر قانونی قبضہ کیا اور اب 5 اگست سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملاً ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے، بھارت نےغیرقانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکے اقدامات کیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا،پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر