Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور صوبہ کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  کہ  وفاقی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، صوبے کے وسیع تر مفاد اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت چاہتے ہیں۔

اس موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنماءعرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ میں میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میمن برادری کا قیام پاکستان سے لے کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ میمن برادری کی سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی قابل قدر خدمات ہیں، عالمی سطح پر میمن فورم کو وسعت دینے سے ملک کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا تھا کہ امید کرتا ہوں میمن لیڈر شپ فورم ورلڈ کونسل کے ممبران ملک میں ترقی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میمن لیڈرشپ فورم  عبدالرحیم جانوں کا کہنا تھا کہ میمن لیڈرشپ فورم ورلڈ کونسل میں ۵۵ دیگر ممالک شامل ہیں، میمن لیڈر کے تحت ورلڈ کونسل کی لانچنگ کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر