Advertisement
Advertisement
Advertisement

روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلسٹس ٹاپ50میں بھی جگہ نہ بناسکے

Now Reading:

روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلسٹس ٹاپ50میں بھی جگہ نہ بناسکے

روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائلز میں پاکستانی سائیکلسٹس ٹاپ50میں بھی جگہ نہ بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ بیلجیم کے شہر فلینڈرز میں شروع ہوگئی، چیمپئین شپ کے پہلے روز پاکستان کے 2سائیکلسٹس علی الیاس اور خلیل امجد مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائلز میں شریک ہوئے۔

 43.3کلومیٹر کی اس ریس میں پاکستان کے علی الیاس نے 52ویں جبکہ خلیل امجد نے 54ویں پوزیشن حاصل کی۔

علی الیاس پہلی اسپلٹ کے اختتام پر 53ویں پوزیشن پر تھے تاہم بقیہ 2اسپلٹس میں انہوں نے اپنی پوزیشن کو بہتر کیا اور ریس 52ویں پوزیشن پر ختم کی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ 58منٹ، 53عشاریہ 66سیکنڈز میں طے کیا۔

Advertisement

 علی الیاس گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اٹلی کے سائیکلسٹ سے 11منٹ 5سیکنڈز کم تھا جبکہ ان کی اوسط اسپیڈ 44.113 رہی۔

پاکستان سائیکلنگ ٹیم کے منیجر شعیب نظامی کہتے ہیں کہ ماضی میں پاکستانی کھلاڑی اس فاصلے پر گولڈ میڈلسٹس سے 15 منٹ پیچھے ہوا کرتے تھے، اب 11منٹ پیچھے ہیں جو کارکردگی میں بہتری ہے۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے دوسرے سائیکلسٹ خلیل امجد نے فاصلہ ایک گھنٹہ، ایک منٹ، 7عشاریہ 50سیکنڈز میں طے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر