Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی افغان وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی افغان وزیراعظم سے ملاقات

ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ ٹیڈروس نے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے پر آئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور دیگر حکام سے صدارتی محل ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ،ان کے وفد سمیت اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ نے شرکت کی جبکہ طالبان کی جانب سے وزیراعظم، نائب وزیراعظم ملا برادر اور قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نےکابل پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا  کہ میں افغانستان میں ہوں، افغان عوام کی صحت کی حفاظت ڈبلیو ایچ او کی اولین ترجیح ہے۔

اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس کا  مزید کہنا تھا کہ دورے میں وہ  افغانستان میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیں گے اور ہیلتھ ورکر اور طالبان قیادت سے اس معاملے پر بات بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر