Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

Now Reading:

کشمیری کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندی مودی کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے ممکنہ طور پر احتجاجی  مظاہرہ  اس وقت کیا جائیگا کہ جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروا لی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں جس میں کشمیری ، پاکستانی ، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

 اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد قائدین اور ارکا نے شرکت کی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ اجلاس میں نہ صرف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر متفقہ فیصلہ کیا گیا بلکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے،  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی  اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر