Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھے ہوئے ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھے ہوئے ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی بحران اور مہاجرین کی نقل مکانی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کی ترویج اور بحرانوں کے دوران مثبت اور متحرک کردار کی ادائیگی پر یو این ایچ سی آر کے کردار کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اپنے محدود وسائل کے پیش نظر، مزید مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے کیلئے غیر مشروط معاونت کی فراہمی ناگزیر ہے۔

 اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی. نے گذشتہ چار دہائیوں سے، 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے وزیر خارجہ کے ساتھ، اپنے حالیہ دورہ ء پاکستان اور افغانستان کے حوالے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کو انخلاء کے عمل میں معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین  کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے افغانستان پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کاوشیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ افغانستان کے قریبی پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر ایس سی او اور سی ایس ٹی یو کے وفود کے سربراہوں سے ہونے والی ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو دیگر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے روابط سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے یورپی یونین کی قرارداد میں پاکستان سے متعلق، منفی حوالوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی و اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر منطقی حوالہ جات، پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔

  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت سا مالی و جانی نقصان برداشت کیا جبکہ افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور دیگر حکام کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے بھی پاکستان نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ افغانستان میں انسانی و معاشی بحران کے پنپتے ہوئے خطرے کے پیش نظرعالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کو جاری رکھنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر