Advertisement
Advertisement
Advertisement

فحش فلمیں بنانے کے جرم میں گرفتار راج کندرا کو ضمانت ملنے کی وجوہات کیا تھیں؟

Now Reading:

فحش فلمیں بنانے کے جرم میں گرفتار راج کندرا کو ضمانت ملنے کی وجوہات کیا تھیں؟

کچھ  روز قبل ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ عدالت کو راج کندرا کے وکیل نے بتایا تھا کہ اس کیس میں راج کندرا ملوث نہیں ہیں جس کے بعد  عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ صرف اس بنیاد پر کہ مزید تفتیش جاری ہے ملزم کو مقدمے کے اختتام تک سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ملزم کے جیل سے باہر ہونے کی صورت میں شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہونے کا امکان کم ہے۔

عدالت نے راج کندرا کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے کچھ شرائط عائد کی ہیں جو یہ ہیں راج کندرا ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے اور اپنے رابطے کے نمبرز کو بھی تبدیل نہیں کریں گے اس کے علاوہ رابطہ نمبریا رہائشی پتے میں تبدیلی کے بارے میں پہلے پولیس کو آگاہ کریں گے۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے راج کندرا بھارت نہیں چھوڑیں گے اور اگر وہ ایسا چاہتے ہیں تو عدالت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ  راج کندرا گزشتہ دوماہ سے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ میں نشر کرنے کے کیس میں پولیس کی حراست میں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر