Advertisement
Advertisement
Advertisement

شائقین ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں،امام الحق

Now Reading:

شائقین ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں،امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ شائقین ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پرجوش ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے  اب وقت آگیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کریں۔

امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ  ہم محفوظ ہیں اور ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں، ہم کرکٹ سے اپنی محبت دنیا کو دکھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، پنڈی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے آٹھ انکلوژر میں نشستیں لگادی گئی ہیں ۔

Advertisement

25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تین اکتوبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر